غزّہ: منہدم عمارتوں کے ملبے سے نکلنے والی لاشوں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی
شدید بمباری سے تباہی و بربادی کی تصویر بنے غزّہ میں ابھی ملبے سے نکالے جانے کی منتظر ہزاروں لاشیں موجود ہیں
فائر بندی سمجھوتے کے نفاذ سے قبل غزّہ کی پٹّی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں منہدم عمارتوں کے ملبے سے اس وقت تک 162 فلسطینیوں کی لاشیں نکالی جا چُکی ہیں۔
غزّہ محکمہ شہری دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اس دوران مزید 9 لاشیں نکالی جا چُکی ہیں۔
مذکورہ لاشوں میں سے 2 شمالی غزّہ سے اور 7 جنوبی علاقوں سے نکالی گئی ہیں۔ اس طرح فائربندی کے نفاذ یعنی 19 جنوری سے تاحال عمارتوں کے ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شدید بمباری سے تباہی و بربادی کی تصویر بنے غزّہ میں ابھی ملبے سے نکالے جانے کی منتظر ہزاروں لاشیں موجود ہیں۔ بھاری مشنری کی عدم موجودگی کے باعث امدادی ٹیمیں نہایت محدود امکانات کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
اسرائیلی فوج نے "حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے" کے مقصد سے جنوبی لبنان میں بم گرائے