غزّہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملہ
اسرائیل نے نصیرات کیمپ پر رات گئے حملہ کر کے 7 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
2219315
غزہ کے محصور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نصیرات کیمپ کے ایک مکان پر رات گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم سات فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کا یہ حملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج ایک قرارداد کے مسودے پر رائے شماری کے پس منظر میں ہوا ہے۔ اس قرار داد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی" کے مطالبے کے علاوہ قرارداد کے مسودے میں "تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی" کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔