امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے
امریکہ۔برطانیہ اتحاد کے طیاروں نے حدیدہ کے مغربی علاقے جبانہ پر 2 فضائی حملے کئے ہیں: المسیرہ
2194607
امریکہ۔برطانیہ اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی شہر حدیدہ پر 2 فضائی حملے کئے ہیں۔
حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل المسیرہ کے مطابق امریکہ۔برطانیہ اتحاد کے طیاروں نے حدیدہ کے مغربی علاقے جبانہ پر 2 فضائی حملے کئے ہیں۔
خبر میں بمباری کے نتیجے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
تاہم امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے حملے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ حوثیوں کے زیرِ کنٹرول ساحلی شہر حدیدہ میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈّہ اور 3 بندرگاہیں واقع ہیں جس وجہ سے یہ یمن کے اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ حدیدہ کے مغربی علاقے جبانہ میں حوثیوں کے فضائی دفاعی کیمپوں میں سے ایک واقع ہے۔