لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ گزشتہ رات بھی جاری رہا

دعویٰ کیا گیا  ہے حملوں کا ہدف 27 ستمبر کو مارے جانے والے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین تھے

2194581
لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ گزشتہ رات بھی جاری رہا

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں یکے بعد دیگرے شدید دھماکے ہوئے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی Axios نیوز پلیٹ فارم کی خبروں میں، تین اسرائیلی اہلکاروں  کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا  ہے حملوں کا ہدف 27 ستمبر کو مارے جانے والے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین تھے۔

خبر کے مطابق  ان حملے کےنقصانات  27 ستمبر کو ہونے والے حملے سے زیادہ وسیع پیمانے کے تھے ،  البتہ  اسرائیل نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ۔

دوسری جانب لبنان اور شام کے درمیان المصنا  سرحدی چوکی  پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔

حملے میں کسی کے ہلاک ہا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں  کی گئیں۔

ادھر لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوئے۔

 

 



متعللقہ خبریں