لبنان : اسرائیل کا حملہ،حزب اللہ کا مواصلاتی نظام مفلوج ہوگیا
لبنان میں حزب اللہ کے عناصر کے پیجر آلات میں دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 9 افراد ہلاک اور 3000 کے قریب زخمی بتائے جا رہے ہیں
لبنان میں حزب اللہ کے عناصر کے پیجر آلات میں دھماکوں کے نتیجے میں سیکڑوں ارکان زخمی ہو گئے۔
اس واقعے کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں اب تک 9 افراد ہلاک اور 3000 کے قریب زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ axios کے مطابق، اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے مواصلاتی نظام پر حملے سے پہلے امریکہ کو آگاہ نہیں کیا مزید یہ کہ ان دھماکوں کی کارروائی کی منظوری رواں ہفتے ہونے والے دفاعی اجلاسوں کے دوران دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، سینئر حکومتی ارکان اور دفاعی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
اسرائیل نے مواصلاتی نظام کو دھماکے سے تباہ کیا تا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ اپنی لڑائی ایک نئے مرحلے میں لے جائے۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے مواصلاتی نظام کو دھماکے سے تباہ کیا تا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ اپنی لڑائی ایک نئے مرحلے میں لے جائے
امریکی ویب سائٹ کے مطابق، اسرائیلی کارروائی نے لبنان میں حزب اللہ کے عسکری کمان و کنٹرول کا نظام معطل کر دیا۔
اسرائیلی ذمہ داروں نے axios ویب ساٹ کو بتایا کہ حزب اللہ کے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر فوج انتہائی چوکنا حالت میں ہے۔
حزب اللہ نے اسرائیل کو مواصلاتی نظام کو دھماکوں سے اڑانے کی ذمے داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عہد کیا ہے۔
لبنان کے وزیر صحت فراس الابیض نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پیجر دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 2800 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
حزب اللہ کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ مرنے والوں میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان علی عمار کا بیٹا بھی شامل ہے۔
اسی نوعیت کے دھماکے میں بیروت میں ایرانی سفیر مجتبی امانی بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی وزیر صحت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لوگوں کو زیادہ تر زخم چہرے، ہاتھ اور پیٹ پر آئے ہیں۔
امریکہ نے گزشتہ روز بتایا کہ اسے واقعے کا پیشگی علم نہیں تھا اور لبنان میں بیک وقت دھماکوں میں اس کا کوئی کردار نہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملیر نے صحافیوں کے سامنے ان شکوک پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ روز تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف کے قتل کی کوشش ناکام بنا دی گئی