ایران میں بس الٹ گئی،10 افراد ہلاک درجنوں زخمی
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ درمیانی شب سگند ہائے وے سے روبات نامی دیہات کے قریب ایک بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے
2188063
ایران کے شہر یزد میں ایک بس الٹنے سے10 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔
ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کے مطابق، یزد ہلال احمر کے ڈاریکٹر محمد عاشقی نے اس حادثے کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
ڈاریکٹر نے بتایا کہ گزشتہ درمیانی شب سگند ہائے وے سے روبات نامی دیہات کے قریب ایک بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔