ترک فٹ بال کلب گلاتا سرائے، یوکرینی ٹیم ڈینا مو کیف کے مدِ مقابل

یہ گلاتا سرائے کا  یورپی  ٹورنا منٹس  میں  مجموعی طور پر 325 واں میچ  ہو گا

2232843
ترک فٹ بال کلب گلاتا سرائے، یوکرینی ٹیم ڈینا مو کیف کے مدِ مقابل

گلاتا سرائے یو ای ایف اے  یورہی لیگ کے 7ویں ہفتے میں یوکرین کی ٹیم ڈینامو کیف کی میزبانی کرے گا۔

یہ گلاتا سرائے کا  یورپی  ٹورنا منٹس  میں  مجموعی طور پر 325 واں میچ  ہو گا۔

ترک کلب نے یورپی  ٹورنا منٹس میں 324 میچوں میں سے 116 جیتے اور 121  میں اسے شکست ہوئی ۔ جبکہ 87 میچ برابر رہے۔

گلاتا  سرائے نے مجموعی طور پر 444 گول  کیے تو اس کے خلاف 487 گول  کیے گئے۔

ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے بجے کھیلے جانے والے  اس میچ کو ٹی آرٹی ون، تابی اور ٹی آرٹی ریڈیو چینلز پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں