آسٹریلیئن اوپن کے مقابلے
سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں چین کی کینوین ژینگ اور ناروے کے کیسپر روڈ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں چین کی کینوین ژینگ اور ناروے کے کیسپر روڈ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
میلبورن میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا آغاز صبح کے میچوں سے ہوا۔
ویمنز سنگلز میں گزشتہ سال کی فائنلسٹ ژینگ (نمبر 5 سیڈ) نے رومانیہ کی انکا ٹوڈونی کو 2-0، 7-6، 6-1 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ میں روس کی میرا اندریوا (14) نے چیک کی میری بوزکووا کو 6-3 سے اور کروشیا کی ڈونا ویکیچ (18) نے فرانس کی ڈیان پیری کو دو سیٹس میں 2-0 سے شکست دی۔
مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں کیسپر رُوڈ (6) نے اسپین کے خومے منار کو 6-3، 1-6، 7-5، 2-6، 6-1 سے شکست دی۔
مردوں کے مقابلے میں فرانس کے آرتھر فلس (20) نے فن لینڈ کے اوٹو ورٹنن کو 3-1 (3-6، 7-6، 6-4، 6-4) اور جاپان کے کی نشیکوری نے برازیل کے تھیاگو مونٹیرو کو 3-2 (4-6، 6-7، 7-5، 6-2، 6-3) سے شکست دی۔
متعللقہ خبریں
ترک فٹ بال کلب گلاتا سرائے، یوکرینی ٹیم ڈینا مو کیف کے مدِ مقابل
یہ گلاتا سرائے کا یورپی ٹورنا منٹس میں مجموعی طور پر 325 واں میچ ہو گا