حکومت پاکستان نے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا
2181323
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کر دیا۔
ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔
ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب براہِ راست نشر کی گئی۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔