ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

04.10.2024

2194702
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"ترکیہ ،لبنان اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہے"

قومی سلامتی کونسل  کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی زیرصدارت سر انجام پایا۔  اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں  اسرائیل کے لبنان اور فلسطین پر جارحانہ حملوں پر توجہ مبذول کراتے ہوئے    عالمی  با رسوخ اداکاروں سے اس حوالے سے اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی۔

روزنامہ حریت:" ترکیہ ، شام میں  دہشت گرد راہداری کے قیام کی ہر گز اجازت نہیں دے  گا"

قومی سلامتی کونسل کے اختتامی  اعلامیہ میں یہ وضاحت کی گئی ہے  کہ شام کی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے کوششیں تسلسل سے جاری رہیں گیا اور ترکیہ کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی منصوبے یا  فیصلے کے اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ سٹار:" عمر  چیلک کی  طرف سے علاقائی  جنگ کا انتباہ"

انصاف  و ترقیاتی  پارٹی (AK Parti) کے نائب  چیئرمین اور پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں کہا، 'اگر نسل کشی کی سیاست کا سد باب نہ کیا گیا تو علاقائی جنگ چھڑ سکتی ہے۔'"

روزنامہ ینی شفق:"جزیرہ قبرص کے لیے تاریخ  وضع"

"اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین دوجارچ نے اعلان کیا  ہے کہ  جریزہ قبرص کے فریقین 15 اکتوبر کو ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار اور جنوبی قبرص یونانی انتظامیہ کے رہنما نیکوس ہیرستو دولیدس  کو غیر رسمی مشاورت  کی دعوت دی  تھی۔"

روزنامہ صباح :"ترک ہوائی فرم عالمی  سطح پر اپنی دھاک بٹھانے کی راہ پر گامزن"

ترک ہوائی فرم  کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز و  ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر احمد بولات نے کہا  ہے کہ  ہم  10 برسوں کے اندر 810طیاروں کے ساتھ دنیا کی چوتھی بڑی فضائی کمپنی بننے کا ہدف رکھتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں