ترک اخبارات سے جھلکیاں
18.09.24
ایردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 14 ویں بار خطاب کریں گے: روزنامہ اسٹار
صدر رجب طیب ایردوان 24 ستمبر کو 14 ویں بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کا اہم موضوع اسرائیل کی نسل کشی پر عالمی برادری کو اس کے خلاف یک آواز کرنا ہوگا۔
امریکی دفتر خارجہ کے نائب مشیر برائے سیاسی امور باس کی فیدان سے ملاقات: روزنامہ صباح
وزیر خارجہ خاقان فیدان نے گزشتہ روز امریکی دفتر خارجہ کے نائب مشیر برائے سیاسی امور جان باس سے ملاقات کی ۔
سرخ اور گرے کیٹیگری میں مطلوب دہشتگرد ہلاک: روزنامہ خبر ترک
وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے گزشتہ روز بتایا کہ سرخ کیٹیگری میں مطلوب زراو تاش عرف حبون پیرو آمد اور گرے کیٹیگری میں شامل فہمی باش کرد عرف بوتان کو ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ٹائمز کے مطابق ،عالمی کمپنیوں کی فہرست میں 4 ترک فرمیں بھی شامل:روزنامہ حریت
خبروں اور سیاسی امور کے معتبر جریدے ٹائمز نے دنیا کی بہترین عالمی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ترکیہ کی چار کمپنیاں بھی شامل ہیں، جن میں 405 ویں پائیدان پر سابانجی ہولڈنگ،کوچ ہولڈنگ 499 ویں پائیدان پر،اک بینک 820 ویں پائیدان اور انکا 887 ویں پائیدان پر ہیں۔
انطالیہ ہوائی اڈےپرسیاحوں کا جم غفیر: روزنامہ وطن
اس سال شعبہ سیاحت میں تمام ریکارڈ توڑ نے والے انطالیہ ہوائی اڈے پرمجموعی طور پر 26 ملین 6 لاکھ 28 ہزار سیاحوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔