انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 20 ہو گئی
صوبہ وسطی جاوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کی آفت میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 20 ہو گئی
2233606
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے 'وسطی جاوا' کے شہر 'پیکالونگان' میں موسلا دھار بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کی آفت میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
پولیس، فوج اور امدادی ٹیموں کی کوششوں سے مٹّی کے تودے سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
علاقے میں 7 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔
متعللقہ خبریں
بھارت: مہا کمبھ میلے میں اژدہام، 10 افراد ہلاک
مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو گئے