جنوبی کوریا: معزول صدر کو قیدِ تنہائی کے حُجرے میں ڈال دیا گیا

باقاعدہ گرفتاری کے بعد 'یون سُک ییول' کو واحد قیدی والے حجرے میں منتقل کر دیا گیا

2232413
جنوبی کوریا: معزول صدر کو قیدِ تنہائی کے حُجرے میں ڈال دیا گیا

جنوبی کوریا میں اعلانِ مارشل لاء کی وجہ سے عہدہ صدارت سے معزولی کے بعد کل باقاعدہ گرفتار کئے گئے 'یون سُک ییول' کو واحد قیدی والے حجرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یون کے حامیوں کی طرف سے ان کی رہائی کے لئے کسی بھی طرح کی احتجاجی  کاروائیوں کے مقابل حفاظتی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

یون نے قبل ازیں مارشل لاء   کے موضوع پر جاری تفتیش کے لئے بیان دینے سے انکار کر دیا تھالیکن اب ان سے زبردستی بیان دلوانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کی رہائی کے لئے جاری مظاہروں میں گرفتار کئے گئے مظاہرین کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ہے۔

کل سیول مغربی علاقائی  عدالت  میں یون سک ییول کی گرفتاری سے متعلق پیشی کے دوران تقریباً 44 ہزار افراد نے یون کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا قومی اسمبلی نے ، اعلانِ مارشل لاء    کو غیر آئینی قرار دے کر یون کی معزولی کا مطالبہ کیا تھا ۔ معزولی کے بعد تفتیشی کاروائی کے دائرہ کار میں  15 جنوری کو انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

18 جنوری کو ان کی گرفتاری کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد کل سیول مغربی علاقائی عدالت  کی طرف سے انہیں "بغاوت کی قیادت" اور "اختیارات کے غلط استعمال" کے الزامات کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ان کے بارے میں 3 دسمبر 2024 کو شروع ہونے والی تفتیشی کاروائی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں