چین: سرد خانے میں آگ لگ گئی، 9 مزدور ہلاک
صوبہ شنڈونگ میں ایک سرد خانے کی تعمیر کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک ہو گئے
2218271
چین کے شمالی صوبے شنڈونگ میں ایک سرد خانے کی تعمیر کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق رونگ چنگ شہر میں کل دوپہر کے وقت 'لانرن' نامی مقامی کمپنی کے لئے سرد خانے کی تعمیر کے دوران 'آئسولیشن سامان' میں آگ لگ گئی۔
واقعے میں 9 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں پیداواری یا ڈپو عمارتوں میں، بوسیدہ انفراسٹرکچر یا پھر ناکافی حفاظتی تدابیر کے باعث، وقتاً فوقتاً جانی نقصان کا سبب بننے والے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔