شمالی کوریا: جنوبی کوریا نے ہماری ملکی خود مختاری کو زک پہنچائی تو ہم جوہری اسلحہ استعمال کریں گے
جنوبی کوریا نے ہماری ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی کی تو ہم، جوہری اسلحے سمیت اپنے پاس موجود تمام جارحانہ صلاحیت کا بلا تردّد استعمال کریں گے: کِم جونگ اُن
شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا نے ہماری ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اور مسلح فورسز کے استعمال کا راستہ منتخب کیا تو "ہم، جوہری اسلحے سمیت اپنے پاس موجود تمام جارحانہ صلاحیت کا بلا تردّد استعمال کریں گے"۔
کِم نے اسپیشل فورسز سے منسلک یونٹ کا دورہ کیا اور یونٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ "اگر جنوبی کوریا نے ہماری ملکی سلامتی و خود مختاری کی خلاف ورزی کی اور مسلح فورسز کے استعمال کا راستہ اختیار کیا تو ہم، جوہری اسلحہ ہی نہیں اپنے پاس موجود ساری جارحانہ قوّت کا بِلا تردّد استعمال کریں گے"۔
کِم نے کہا ہے "اگر شمالی کوریا نے اپنی مسلحّ طاقت کا استعمال کیا تو جنوبی کوریا کا نام و نشان مِٹ جائے گا"۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے لیڈر یون سُک ییول نے یکم اکتوبر کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "شمالی کوریا نے جوہری اسلحہ استعمال کرنے کی کوشش کی تو کِم حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ اسے جنوبی کوریا۔امریکہ اتحاد کے فولادی جواب کا سامنا کرنا پڑے گا"۔
متعللقہ خبریں
بھارت میں ایک اور مسجد انتہا پسند ہندووں کے نشانے پر
بھارت میں، مساجد پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ، تازہ ہدف 16ویں صدی کی سنبھل مسجد ہے