جاپان: میازاکی ہوائی اڈّے کے رن وے پر دھماکہ
دھماکے سے رن وے پر 7 میٹر کھُلا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے
جاپان کے صوبے 'میازاکی' کے 'میازاکی ہوائی اڈّے' کے رن وے پر دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔
اطلاع کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر رن وے پر دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں رن وے پر 7 میٹر کھُلا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے۔
واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم بطور حفظ ما تقدم ہوائی اڈّے کی تمام پروازیں ملتوی کر دی گئی ہیں۔
واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔
احتمال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ دوسری جنگ عظیم کے زمانے سے زیرِ زمین دبا ہوا بم پھٹنے سے ہوا ہے۔ ہوائی اڈّے پر اس نوعیت کے کسی اور خطرے سے بچنے کے لئے صوبہ ساگا میں متعین جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کی بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو میازاکی ہوائی اڈّے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
بھارت میں ایک اور مسجد انتہا پسند ہندووں کے نشانے پر
بھارت میں، مساجد پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ، تازہ ہدف 16ویں صدی کی سنبھل مسجد ہے