سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی

سفر کرنے والوں  میں سب سے  زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا

2233368
سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی

اقوام متحدہ کی  ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن نے اعلان کیا  ہےکہ 2024 میں ارب انسانوں نے بین الامملکتی سیر و سیاحت کی، اور اس اعداد و شمار کے ساتھ، بین الاقوامی شعبہ  سیاحت نے اپنی تاریخ کے بدترین بحران کورونا  کےدور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن  کہ جس کا صدر دفتر میڈرڈ، اسپین میں ہے، کی طرف سے جاری کردہ  اعلان کے مطابق ، 2024 میں 1.4 بلین افراد  نے بین الاقوامی سفر کیا۔ جو  کہ گزشتہ  سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے، اس طرح یہ شعبہ  وبائی مرض  سے  قبل  کے دور کو واپس لوٹ آیا ہے۔

کوویڈ 19 پھیلنے سے پہلے 2019 اور 2024 کے اعداد و شمار کے درمیان موازنہ کے مطابق، سفر کرنے والوں  میں سب سے  زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ برس، 95 ملین لوگوں نے وسطی، 74 ملین نے خطہ  افریقہ کا اور 747 ملین نے یورپ کا سفر کیا۔

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل زوراب پولولیکاشاویلی نے اس حوالے سے  اپنے جائزے میں کہا ہے کہ"عالمی سیاحت نے 2024 میں وبائی مرض  کے بعد  بحالی کا عمل  مکمل کر لیا ہے۔ پچھلے سال کے اعداد و شمار  کے مطابق، بہت سے مقامات  پر سیاحوں کی آمد اور خاص طور پر آمدنی 2019 کے مقابلے میں زیادہ   رہی۔ اب ہم 2025 میں اس شعبے کے مزید ترقی کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں