استنبول میں ٹی آر ٹی ورلڈ سٹیزن ایوارڈ ز کا اہتمام
سوس بی کو انسانی حقوق، انسانی امداد اور طبی امداد کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا
ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کا سماجی ذمہ داری کے شعبے میں ایک اہم برانڈ TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈ ز امسال چھٹی بار منعقد ہوئے۔
استنبول میں ہونے والی تقریب میں جہاں منفرد کہانیوں کی تصنیف کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا وہیں 6 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز بھی دیے گئے۔
ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوبا جی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر اطلاعات فخرالدین التون نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں فلسطینی گلوکارہ لینور نے فلسطین کے لیے خصوصی طور پر کمپوز کردہ اپنے گانے "ویک اپ" اور "کیپ یوئر کی" پیش کیے ۔
ورلڈ سٹیزن آف دی ایئر ایوارڈ اسرائیلی حملوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والی عائشہ نور ایزگی ایگی کے نام پر دیا گیا۔
ڈائریکٹر اطلاعات فخرالدین آلتون نے ایگی کے والد مہمت صوات ایگی کو ایوارڈ پیش کیا۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اسٹیو سوس بی کے حصے میں آیا۔
سوس بی کو انسانی حقوق، انسانی امداد اور طبی امداد کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس سال ٹی آر ٹی خصوصی ایوارڈ بھی دیا گیا۔
یہ ایوارڈ ڈاکٹر امانی بلور کو دیا گیا جنہوں نے شام میں جنگ کے دوران ایک ہسپتال چلایا اور زخمیوں کے علاج اور شہریوں کو زندہ رکھنے کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بلور کے نام پر ایوارڈ ساتھی ڈاکٹر سلیم نامور نےوصول کیا۔
وی لو ریڈنگ اقدام کے بانی رانا دجانی کو بھی ایجوکیٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فرانس میں ہیڈ اسکارف اوڑھنے والی خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات اور امتیازی سلوک کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے کام کرنے والی ہیلین با کو بھی یوتھ ایوارڈ دیا گیا۔
TRT ورلڈ سٹیزن میں کمیونیکیٹر کا ایوارڈ عظمیٰ دھنجے اور ارحم اشتیاق کو دیا گیا، جو سماعت سے محروم افراد کو آزادانہ طور پر بات چیت کرنے کے قابل بنانے کے لیے ریسرچ کر رہی ہیں۔
ایک بہتر دنیا کے لیے انفرادی کوششیں کتنی موثر ہو سکتی ہیں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منعقدہ ایوارڈز تقریب ، ایک یادگاری تصویر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
متعللقہ خبریں
سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی
سفر کرنے والوں میں سب سے زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا