ٹی آر ٹی شام میں نمائندہ دفتر کھولے گا

ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک نمائندہ دفتر کھولے گا جس کا اعلان ڈاریکٹر جنرل زاہد سوباجی نے کیا ہے

2231633
ٹی آر ٹی شام میں نمائندہ دفتر کھولے گا

ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک نمائندہ دفتر کھولے گا۔

 ڈاریکٹر جنرل محمد زاہد سوباجی کی ہدایت پر دمشق میں ٹی آر ٹی کا غیر ملکی نمائندہ دفتر کھولنے کے لئے کام شروع کیا گیا ہے۔

اس تناظر میں شام کی وزارت اطلاعات کے ساتھ نمائندہ دفتر کی توثیق اور سرکاری عمل کے حوالے سے مذاکرات کیے گئے۔

ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد  ٹی آر ٹی کا دمشق نمائندہ دفتر فعال ہوجائے گا ۔

دمشق کے نمائندہ دفتر کے افتتاح کے ساتھ  ٹی آر ٹی کے غیر ملکی نمائندہ دفاتر کی تعداد 19 ہوجائے گی۔



متعللقہ خبریں