دنیا کی معمّر ترین انسان 116 سال کی عمر میں وفات پا گئیں
دنیا کی معمّر ترین انسان 'تومیکو اِیتوکا' 116 سال کی عمر میں وفات پا گئیں
2227064
دنیا کی معمّر ترین انسان 'تومیکو اِیتوکا' 116 سال کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔
کویوڈو خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے صوبے 'ہیوگو' کے حکام نے تومیکو کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ تومیکو اولڈ ہاوس میں مقیم تھیں جہاں وہ 116 سال کی عمر میں وفات پا گئی ہیں۔
وہ شاہ میجی کے دور میں پیدا ہوئیں اور جب جاپان دوسری عالمی جنگ میں شامل ہوا تو ان کی عمر 32 سال تھی۔
واضح رہے کہ 2004 میں 'تومیکو اِیتوکا' کا نام بحیثیت معمر ترین انسان کے گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔
انہیں، "دنیا کی معمّر ترین انسان" کا عنوان، 117 سالہ ہسپانوی شہری 'ماریا برانیاس' کی وفات کے بعد ستمبر 2024 میں حاصل ہوا تھا۔
متعللقہ خبریں
سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی
سفر کرنے والوں میں سب سے زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا