پاک-ترک تعلقات کی77 ویں سالگرہ،انقرہ میں استقبالیے کے اہتمام
سابق ترک وزیر خارجہ اور اک پارٹی کے رکن اسمبلی مولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی وثقافتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون قابل ستائش ہے
ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت انقرہ میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔
انقرہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید کی میزبانی میں سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور اک پارٹی کے رکن اسمبلی مولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی وثقافتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون قابل ستائش ہے۔
چاوش اولو نے کہا کہ ہمارے گہرے تعلقات صدیوں تک قائم رہیں گے۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ترک پارلیمان کے کمیشن برائے حقوق انسانی کی چیئرمین اور اک پارٹی عثمانیہ کی رکن دریا یانک نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کی حیثیت سے ہم دنیا بھر اور ہر پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے مسائل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے رہیں گے۔
اپنے خطاب میں اک پارٹی کے رکن اسمبلی برہان قایاترک نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
سابق وزیر صحت رجب اک داع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات حقیقی معنوں میں دل سے دل کا رشتہ ہیں۔
انقرہ میں پاکستان کے سفیر جنید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہمیشہ ترکیہ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ترکیہ ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
استقبالیہ تقریب میں غیر ملکی سفارت خانوں کے نمائندگان، اعلیٰ حکام اور مہمانوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
تقاریر کے بعد مہمانوں کو پاکستانی پکوان پیش کیے گئے۔
متعللقہ خبریں
قوم و وطن اور اپنی دھرتی سے محبت کرنے والے ہر شخص کی ہم قدر کرتے ہیں، صدر ایردوان
صدر ایردوان نے صدارتی ثقافت و فنون کے عظیم الشان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا
شام کے شہر حلب میں کانسرٹ
شام میں اقتدار پر مخالفین کے کنٹرول کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے اور عوام جشن منا رہے ہیں