استنبول میں بیوٹی نمائش کا اہتمام
پاکستان 25 کمپنیوں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے تو 18 انڈر کنٹری پویلینز کے ساتھ اور 7 آزادانہ طور پر شرکت کر رہی ہیں
4اکتوبر 2024 کو اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ میگا نمائش میں 30 ملکی پویلین کے ساتھ 80 ممالک کی نمائندگی کرنے والی 1100 سے زائد فرمیں شرکت کر رہی ہیں۔
پاکستان 25 کمپنیوں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے تو 18 انڈر کنٹری پویلینز کے ساتھ اور 7 آزادانہ طور پر شرکت کر رہی ہیں اور نمائش میں خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔
نمائش کے افتتاحی سیشن کے دوران قونصل جنرل آف پاکستان نعمان اسلم نے میلے کے منتظمین کے انتظامات کو سراہا اور حاضرین کو ترقی کی جانب گامزن ملکی صنعت اور پاکستان سے جلد اور بیوٹی کیئر پراڈکٹس کی برآمدات سے آگاہی کرائی۔
کنٹری پویلین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے اور استنبول میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے تجارت اور سرمایہ کاری ونگ کی نگرانی اور مدد کی جا رہی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کی کئی فرمیں مسلسل تیسری بار شرکت کر رہی ہیں جبکہ پویلین کی نمائندگی کچھ نئی پاکستانی کمپنیاں کر رہی ہیں جو دوسرے ممالک میں کاروبار کر رہی ہیں اور ترکیہ اور دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی خریداروں میں مواقع تلاش کرنا چاہتی ہیں۔
متعللقہ خبریں
ٹی آرٹی کا "طابی" پلیٹ فارم ماہ جنوری میں بین الاقوامی پلیٹ پر لانچ ہو گا، ڈائریکٹر جنرل ٹی آرٹی
ہم نے تقریباً ڈیڑہ سال پیشتر "مہذب مواد " کی تفہیم کے ساتھ طابی کا آغاز کیا تھا، مہمت زاہد سوباجی