ترکیہ سیاحتی میدان میں دنیا کے پہلے 5 ممالک میں شامل ہے، وزیر ثقافت و سیاحت
ہم ملک میں ٹورزم سیزن کو 12 ماہ تک بڑھانے اور عالمی سیاحت میں مزید حصہ حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں
وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے کا کہنا ہے کہ "ترکیہ سیاحتی میدان میں دنیا کے پہلے 5 ممالک میں شامل ہے۔ ہم 60 ملین سیاحوں کے ہدف کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو ہمارا ہدف 60 بلین ڈالر کی آمدنی ہے۔"
وزیر ایرسوئے نے غازی انتپ کلچرل روڈ فیسٹیول کے پریس لانچ کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ہم ملک میں ٹورزم سیزن کو 12 ماہ تک بڑھانے اور عالمی سیاحت میں مزید حصہ حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا " ہماری کوششوں کے نتیجے میں آج ترکیہ عالمی سیاحت کے حوالے سے دنیا کے چوٹی کے 5 مماِلک میں شامل ہے۔ 2002 میں ہمارے ملک میں 13 ملین سیاح آئے تھے اور شعبہ سیاحت سے ہمیں 12 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔ آج ہم 60 ملین سیاحوں کے ہدف کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو ہمارا ہدف 60 بلین ڈالر کی آمدنی ہے۔
متعللقہ خبریں
ٹی آرٹی کا "طابی" پلیٹ فارم ماہ جنوری میں بین الاقوامی پلیٹ پر لانچ ہو گا، ڈائریکٹر جنرل ٹی آرٹی
ہم نے تقریباً ڈیڑہ سال پیشتر "مہذب مواد " کی تفہیم کے ساتھ طابی کا آغاز کیا تھا، مہمت زاہد سوباجی