کرغزستان کے سرکاری اسپتال کو صدر رجب طیب ایردوان کا نام دے دیا گیا
ہسپتال کو جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی کرغز۔ترکیہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی کے لیے انتھک محنت کے صلے میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا
کرغزستان کے صدر صادر جاپاروف نے دارالحکومت بشکیک میں کرغز-ترک فرینڈشپ سٹیٹ ہسپتال کوصدر رجب طیب ایردوان کا نام دیا ہے۔
صدارتی پریس سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق جاپاروف نے بشکیک میں فعال کرغز-ترک فرینڈشپ اسٹیٹ ہسپتال کا نام اب سے "رجب طیب ایردوان" رکھنے کی قرار داد پر دستخط کر دیے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ "بشکیک اسٹیٹ کرغز-ترک دوستی ہسپتال کو جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی کرغز۔ترکیہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی کے لیے انتھک محنت کے صلے میں ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔"
72 بستروں کی گنجائش کے حامل جدید ہسپتال کو ترکیہ تعاون اور رابطہ ایجنسی نے تعمیر کیا تھا۔
کورونا وبا کے دوران بھی فعال ہونے والے اس اسپتال میں کرغز اور ترک ڈاکٹروں نے گزشتہ سال اعضاء کی پیوند کاری کے کئی کامیاب آپریشنز کیے تھے۔
متعللقہ خبریں
دنیا کی معمّر ترین انسان 116 سال کی عمر میں وفات پا گئیں
دنیا کی معمّر ترین انسان 'تومیکو اِیتوکا' 116 سال کی عمر میں وفات پا گئیں