پاپائے روم کی جکارتہ کی مسجد کے پیش امام سے ملاقات

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر  پاپا فرانسس اور جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد کے پیش امام نصر الدین عمر نے تشدد ار ماحولیاتی تحفظ کے موضوع پر مشترکہ اپیل کی ہے

2183782
پاپائے روم  کی جکارتہ کی مسجد کے پیش امام سے ملاقات

 کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر  پاپا فرانسس اور جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد کے پیش امام نصر الدین عمر نے تشدد ار ماحولیاتی تحفظ کے موضوع پر مشترکہ اپیل کی ہے۔

پاپائے روم نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دوروں کے سلسلے میں  انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ  میں ملاقاتیں کی ہیں۔

 جکارتہ میں واقع استقلال جامع مسجد کی زیارت کے دوران پاپائے روم نے مسلم،بدھ مت، کنفیوچ ازم ،ہندو مت،کیتھولیک اور پروٹیسنٹ برادریوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

 اس دوران پاپائے روم اور نصر الدین عمر  نے  استقلال مسجد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران تعلقات کو فروغ دینے کےلیے استقلال معاہدے پر دستخط کیے ۔

اس معاہدے میں تشدد کو مذہب سے منسلک کرنے کے بجائے منافرت کو ختم کرنے اور انسانی وقار کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ ،عالمی ماحولیاتی بحران میں کمی لانے  اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے لینا بھی اس معاہدے  میں شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں