امریکہ میں غیر قانونی نقل مکانوں کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں
امریکہ کے ادارہ برائے نقل مکانی وکسٹم نے ملک کے مختلف علاقوں سے 538 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا ہے: وائٹ ہاوس
امریکہ میں ایک دن میں 500 سے زائد غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وائٹ ہاوس نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ادارہ برائے نقل مکانی وکسٹم نے ملک کے مختلف علاقوں سے 538 غیر قانونی نقل مکانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
بیان کے مطابق 373 افراد کے نگرانی آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ یہ کاروائی ،امریکی سرحدوں کے تحفظ کی خاطر، ٹرمپ انتظامیہ کے متوقع اقدامات کا ایک چھوٹا سا اوّلین قدم ہے۔
زیرِ حراست افراد میں سے بعض کے ناموں اور سرزد کردہ جرائم کو "بطور مثال" سوشل میڈیا ایکس سے شیئر کیا گیا ہے۔
بعض نقل مکانوں کو نیوآرک سے حراست میں لیا گیا ہے۔ شہر کے بلدیہ میئر 'راس بااراکا' نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " انسانوں کو غیر قانونی شکل میں دہشت زدہ کیا جا رہا ہے اور میں اس کے مقابل خاموش نہیں رہوں گا"۔
باراکا نے نیو آرک میں کئے گئے آپریشن کو "خوفناک" قرار دیا اور کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد میں ایک سابق امریکی فوجی بھی شامل ہے۔
متعللقہ خبریں
یوکرین کو مالی امداد کے عوض ہم اس ملک کی نایاب دھاتوں اور عناصر کے طلبگار ہیں، ٹرمپ
گر امریکہ یوکرین کو مدد فراہم کرتا رہتا ہے تو اس کا نعم البدل بھی ہونا چاہیے
غزہ میں جنگ بندی جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں دستخط کی تقریب کے بعد پریس کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیے