عائشہ نور کا کنبہ امریکی قیادت سے تحقیقات کا مطالبہ کرے گا

ایگی کے اہل خانہ بلنکن سے ملاقات کریں گے اور ایگی کے قتل کی امریکی قیادت میں تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔

2219402
عائشہ نور کا کنبہ امریکی قیادت سے تحقیقات کا مطالبہ کرے گا

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی ترک نژاد امریکی خاتون 'عائشہ نور ایزگی ایگی' کے اہل خانہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ایزگی کا کنبہ بنلکن سے مطالبہ کرے گا کہ  اس کے قتل کی امریکی قیادت میں آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔
ایگی کی بہن 'عوزدن بینیت' نے جاری کردہ  بیان میں کہا  ہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے بلنکن اور محکمہ خارجہ کے حکام  ہمیں مستقل یہی کہتے چلے آ رہے ہیں کہ عائشہ نور کا قتل اسرائیلی فوج نے کیا ہے لہٰذا ہم ، اسرائیل کی طرف سے تحقیقات کے آغاز  کا، انتظار کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں