سوڈان، ریپڈ سپورٹ فورسسز کے حملوں میں 65 شہری لقمہ اجل
ملیشیا قوتوں کا مقصد شہریوں کو خوفزدہ اور ڈراتے دھمکاتے ہوئے انہیں محفوظ مقامات کو ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے اُمدرمان علاقے میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے توپ سے حملوں میں 65 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
خرطوم کی ریاستی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ویگنوں کے اڈے پر حملے میں 65 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔
گورنر احمد عثمان حمزہ نے کہا، "کہ ملیشیا قوتوں کا مقصد شہریوں کو خوفزدہ اور ڈراتے دھمکاتے ہوئے انہیں محفوظ مقامات کو ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔ ہم نہتے شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔"
حمزہ نے بین الاقوامی برادری اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ گھروں، بازاروں اور ہسپتالوں میں "ملیشیاؤں" کے براہ راست حملوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کا تحفظ کرنے میں "اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔"
سوڈان میں 15 اپریل 2023 سے ابتک فوج اور ماضی میں اس سے منسلک ریپڈ سپورٹ فورسسز کے مابین فوجی اصلاحات اور انضمام جیسے مسائل پر اختلاف کی وجہ سے گاہے بگاہے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
ان جھڑپوں اور تصادم میں ابتک 20 ہزار سے زائد سوڈانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
متعللقہ خبریں
روسی بحری جہاز پر دہشت گردانہ حملہ
روس کے 'اُرسا میئر' نامی کارگو بحری جہاز پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے: تاس خبر ایجنسی