میرا نہیں خیال کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ چھِڑے گی: بائڈن
امریکہ، اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ ہم اسرائیل کی حفاظت کریں گے: صدر جو بائڈن
امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ میں، پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ چھِڑنے پر، یقین نہیں رکھتا۔
جو بائڈن نے وائٹ ہاوس میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ چھِڑنے کا سدّباب ممکن ہے یا نہیں؟ بائڈن نے کہا ہے کہ "میرا نہیں خیال کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں کوئی جنگ چھِڑے گی۔ میرے خیال میں ہم اس سے بچ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے بہت کچھ کرنا ضروری ہے"۔
اس سوال کے جواب میں کہ اسرائیل کی مدد کے لئے امریکی فورسز بھیجی جائیں گی یا نہیں؟ بائڈن نے کہا ہے کہ "امریکہ، اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ ہم اسرائیل کی حفاظت کریں گے"۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، ایک حملے میں داعش کا سرغنہ ابو یوسف اور تنظیم کا ایک رکن ہلاک
شام کے دیر الزور علاقے میں سینٹر کام فورسز کے فضائی حملے میں داعش کا سرغنہ ابو یوسف مارا گیا
ہم غزہ پر اسرائیل کے مستقل قبضے کے خلاف ہیں، متحدہ امریکہ
ایران اور حزب اللہ کے بڑی حد تک اس عمل سے باہر ہونے کے بعد اب سب کی نظریں حماس پر ہیں