میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کلودیا شین باوم بن گئیں

کلودیا شین باوم نے کانگریس میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کی پہلی خاتون ریاستی صدر بننے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عہدہ میکسیکو میں اپنا راستہ بنانے کی کوشش کرنے والی تمام خواتین کی نمائندگی کرتا ہے۔

2194330
میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کلودیا شین باوم بن گئیں

میکسیکو کی نئی  صدر کلودیا شین باوم نے حلف لے کر اپنے عہدے کا آغاز کر دیا ہے۔

کلودیا شین باوم نے کانگریس میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کی پہلی خاتون ریاستی صدر بننے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عہدہ میکسیکو میں اپنا راستہ بنانے کی کوشش کرنے والی تمام خواتین کی نمائندگی کرتا ہے۔

شین باوم  نے اپنے خطاب میں سرمایہ کاری کی حمایت، خوراک اور ایندھن کی قیمتوں کے کنٹرول جیسے کئی وعدے کیے، اور امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ ہونے والی آزاد تجارت کے معاہدے کی حمایت کی۔

نیشنل رنئیویل موومنٹ (MORENA) کی امیدوار اور میڈریڈ شہر ک سابق  میئر شین باوم  2 جون کو ہونے والے انتخابات میں تقریباً 60 فیصد ووٹ لے کر میکسیکو کی پہلی خاتون  صدر کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔

متعللقہ خبریں