شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے مزید تجربے کر ڈالے
جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے حوالے سے بیان دیا۔
2188633
جنوبی کوریا کی فوج نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے شمال مشرق کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والے کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
یونہاپ کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے حوالے سے بیان دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے قریب شمالی کوریا نے کیچون کے علاقے سے شمال مشرق کی جانب بہت سے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائلوں نے تقریباً 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے، جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ان اقدامات کی شدید مذمت کی۔