پیجر حملے میں امریکہ کا عمل دخل نہیں ہے:پینٹاگون
امریکہ نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے عناصر کے ذریعے استعمال کیے جانے والے پیجرز کے بیک وقت دھماکے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے
امریکہ نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے عناصر کے ذریعے استعمال کیے جانے والے پیجرز کے بیک وقت دھماکے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
وزارت دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے اس واقعے کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیا جس میں ایک بچے سمیت 9 افراد ہلاک اور تقریباً 2800 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 200 کی حالت تشویشناک ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس واقعے میں امریکہ ملوث تھا، رائڈر نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں امریکہ کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی ہم نگرانی کر رہے ہیں۔.
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دھماکے کے بعد خطے میں امریکی فوجی پوزیشن میں کوئی تبدیلی آئی ہےتو رائڈر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی طاقت کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
مزید برآں، ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن اس بات کو یقینی بنانے پر بہت توجہ دے رہے ہیں کہ یہ کشیدگی وسیع علاقائی تنازعے میں تبدیل نہ ہو جائے، وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری تنازعات کو کم کرنے کا بہترین طریقہ سفارت کاری ہے۔