میکسیکو، مٹی کے تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے
میکسیکو کے شہر نوکلپن میں شدید بارش نے زندگی کو بری طرح متاثر کیا
2188541
میکسیکو کے شہرناو کاپلان میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے شہر نوکلپن میں شدید بارش نے زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔
بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مکان اور اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔
میکسیکو سٹی کے مغرب میں واقع ریاست میکسیکو کے شہر جیلوتزینگو میں 14 ستمبر کو مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئ تھے۔ علاقے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
جولائی کے آخر میں بارشوں کا موسم شروع ہونے کے بعد سے لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشیں ریاست میکسیکو کو متاثر کر رہی ہیں۔