امریکہ:انتخابی عہدےداروں کو مشکوک پکیجز کی وصولی،FBI میں کھلبلی

وفاقی تفتیش کاروں نے کہا کہ وہ پیکجز کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ میں نامعلوم مادہ پایا گیا ہے، جبکہ کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

2188744
امریکہ:انتخابی عہدےداروں کو مشکوک پکیجز کی وصولی،FBI میں کھلبلی

امریکی  ایف بی آئی اور امریکی محکمہ ڈاک 17 ریاستوں میں انتخابی عہدیداروں کو موصول ہونے والے مشکوک پیکجز کی چھان بین کر رہے ہیں۔

خبر کے  مطابق، وفاقی تفتیش کاروں نے کہا کہ وہ پیکجز کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ میں نامعلوم مادہ پایا گیا ہے، جبکہ کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مشتبہ پارسلز نیویارک سے الاسکا تک ملک کے مختلف حصوں میں ریاستی انتخابی عہدیداروں کے مشیروں  کو بھیجے گئے ہیں۔

ایف بی آئی اور امریکی محکمہ ڈاک نے کہا کہ وہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے خطوط بھیجے گئے اور ان کے پیچھے کون ہے، ساتھ ہی ساتھ ان کے مقصد کا بھی تعین کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں بتایا کہ کچھ خطوط میں ایک نامعلوم مادہ پایا گیا اور ہم پارسلز کو محفوظ طریقے سے جمع کرنے کے لیے اپنے قانون نافذ کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ الاسکا، جارجیا، کنیکٹی کٹ، انڈیانا، کینٹکی، میساچوسٹس، مسوری، نیویارک، رہوڈ آئی لینڈ، آئیووا، مسیسیپی، کولوراڈو، کنساس، نیبراسکا، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وومنگ کے انتخابی عہدیداروں کو پیکیجز موصول ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی انتخابی دفاتر کو مشکوک میل بھیجی گئی ہوں۔

گزشتہ نومبر میں، جارجیا، نیواڈا، کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن کے دفاتر کو   فنٹینل    اور  دیگر مادوں سے لیس لفافے بھیجے گئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں