شرائط استعمال
شرائط استعمال
TRT کی طرف سے فراہم کردہ مندرجات کا حامل trt.net.tr اور اپنے مخصوص سائٹز کے مالک TRT لینگویج پورٹلز تک ترکی سے یا بیرون ممالک سے رسائی حاصل کرنے اور اسے استعمال کرنے کے لئے مندرجہ ذیل شرائط کی پابندی ضروری ہے۔
1 ۔ استعمال کرنے والے فرد کی طرف سےtrt.net.tr کی ویب سائٹ سے یا پھر مخصوص انٹر نیٹ ایڈریس کی مدد سے متعلقہ لینگویج پورٹلز تک رسائی سے مراد ہے کہ وہ استعمال کی شرائط کو قبول کر چکا ہے ۔ برائے مہربانی مندرجہ ذیل شرائط کا بغور مطالعہ کریں اور اگر آپ ان شرائط کو مکمل طور پر قبول نہیں کرتے تو فوراً ویب سائٹ سے رابطہ منقطع کر لیں اور بعد میں اسے استعمال نہ کریں۔
2 ۔ TRT جس وقت چاہے trt.net.tr اورTRT. WORLD لینگویج پورٹلز کی شرائط میں تبدیلی کرنے کا مجاز ہے لہذا استعمال کرنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ دیکھتا رہے کہ آیا شرائط میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے یا نہیں۔ کیوں کہ متعلقہ لینگویج پورٹلز تک متواتر رسائی اور ان کے استعمال کا یہ مطلب ہو گا کہ آپ شرائط میں تبدیلی یا اضافے کو قبول کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ شرائط میں تبدیلی یا اضافے کو قبول نہیں کرتے تو ویب سائٹ کو استعمال کرنا بند کر دیں۔ اگر آپ trt.net.tr یا پھر TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز پر ان شرائط کے برعکس مخصوص شرائط دیکھتے ہیں تو مذکورہ مخصوص شرائط قابل استعمال ہوں گی۔
Trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کا استعمال
TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز ، کہ جس تک آپ trt.net.tr کی ویب سائٹ یا پھر اپنے مخصوص ایڈریس کی مدد سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں، صرف اس صورت میں استعمال کیا جاسکتا ہے جب آپ دوسروں کے حق استعمال کی پامالی نہ کریں اس پر پابندی نہ لگائیں یا پھر اس میں رکاوٹ نہ بنیں۔ متعلقہ پورٹلز کے استعمال کے دوران دیگر استعمال کرنے والوں کو بے آرام کرنے والی ، غیر موزوں اور غیر اخلاقی مندرجات کوپورٹلز میں موجود نارمل کمیونیکیشن کی روانی میں رکاوٹ بننے والے مندرجات میں ڈالنا ممنوع ہے۔
حق اشاعت
trt.net.tr اورTRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کی نگرانی TRT کی طرف سے کی جاتی ہے اور اس کے مندرجات کلّی یا جزوی طور پر TRTیا دیگر چینلز سے فراہم کئے جاتے ہیں۔ trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کے مندرجات جن میں (TRT یا پھر تیسرے فریق کے ساتھ ان مندرجات سے متعلق پروڈکشن اور خدمات سے متعلق ہر قسم کے نام ، منظر اور لوگو شامل ہے) قومی اور بین الاقوامی حق اشاعت اور ٹریڈ مارک کے قوانین کے تابع ہیں۔ کوڈ اور سوفٹ ویئر سمیت ان پورٹلز کی مندرجات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کاپی نہیں کیا جا سکتا، نئے سرے سے نشر نہیں کیا جا سکتا، کسی دوسرے کمپیوٹر پر لوڈ نہیں کیا جا سکتا، میل نہیں کیا جا سکتا، کسی کو فارورڈ نہیں کیا جا سکتا، تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم مندرجات سے حق اشاعت اور حق ملکیت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر غیر فردی اور غیر تجارتی مقاصد کے تحت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔استعمال کی شرائط میں موجود کوئی بھی شق trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کے مندرجات سے متعلق قوانین کے متضاد استعمال کے مواقع پیدا کرنے کی شکل میں پیش نہیں کی جا سکتی۔
5۔ trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز میں موجود مندرجات کو کسی بھی طرح کے حالات میں شائع نہیں کیا جا سکتا، نشر نہیں کیا جا سکتا، شائع یا نشر کرنے کے لئے دوبارہ لکھا نہیں جا سکتا، بلواسطہ یا بلاواسطہ تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔مندرجات کو کلّی یا جزوی طور پر غیر فردی یا غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ کمپیوٹر میں سیو نہیں کیا جا سکتا۔ایسی آرگنائزیشنز جن کے TRT کے ساتھ معاہدے ہیں ان کے تعارفی ریڈیو یا ٹیلی ویژن پروگراموں اور دیگر نشریاتی لوازم کے حق استعمال سے متعلق مخصوص شرائط کے برعکس شرائط زیر بحث آنے پر معاہدوں میں موجود مخصوص شرائط قابل استعمال ہوں گی۔
TRT میں آپ کی شمولیت
6۔ TRT میں تحریر، تصویر، ویڈیو یا پھر آڈیو کے ذریعے آپ کی شمولیت، TRT کے لئے مذکورہ مواد کاپی کرنے، ترتیب دینے (آپریشنل یا آڈیٹوریل مقاصد کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں سمیت) بھیجنے، عوام کے لئے کھولنےیا پیش کرنے کے لئے حق اشاعت کی ادائیگی کی شرط کے بغیر دنیا بھر میں قابل قبول لائسنس دیئے جانے کے معنوں میں لی جائے گی۔ مخصوص حالات میں TRT آپ کے مواد پر اعتماد کر سکتا ہے اور تیسرے فریق کے ساتھ اس کا تبادلہ کر سکتا ہے۔ اس مواد کے لئے حق اشاعت آپ سے متعلق ہو گا اور یہ اجازت استثنائی نہیں ہے۔ آپ مذکورہ مواد کو دوسروں کو بھی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے خود بھی استعمال کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔ TRT آپ کے مواد کو صرف اسی صورت میں استعمال کرسکتا ہے جب آپ یہ یقین دہانی کروائیں کہ مواد آپ کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس میں کسی کے بارے میں حقارت آمیز مواد، کوئی توہین آمیزحرکت شامل نہیں ہے، ترک قوانین کے منافی نہیں ہے۔ آپ مندرجہ بالا مقاصد کے تحت TRT کو اسے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حق رکھتے ہیں۔ اور مواد میں موجود فرد اگر بالغ ہے تو اس کی اجازت اور اگر کم عمر ہے تو اس کے والدین یا پھر سرپرست کی اجازت حاصل کر چکے ہیں۔
ذمہ داری
7 ۔ trt.net.trاور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کسی تیسرے فریق کی طرف سے چلائی جانے والی ویب سائٹ کے رابطوں یا ڈائریکشنز کو پیش کر سکتا ہے ۔ لیکن TRT ان سائٹز کے اندر موجود معلومات ، پروڈکشن یا پھر خدمات کو کسی بھی شکل میں نہ خود چلا رہا ہے نہ ان کا تجربہ کر رہا ہے بلکہ ان کو جیسے وصول کر رہا ہے ویسے ہی پیش کر رہا ہے۔ TRT ان سائٹز میں موجود مندرجات سےمتعلق یا پھر مندرجات کے استعمال سے متعلق کھلے عام یا بلواسطہ طور پر کسی بھی قسم کی گارنٹی فراہم نہیں کر سکتا۔
8۔ trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لیگویج پورٹلز TRT کے لئے فیڈ بیک حاصل کرنے اور استعمال کرنے والوں کے درمیان فوری رابطے کے لئے فورم اور چیٹ رومز کو بھی پیش کر سکتا ہے۔ TRT ، فورم یا پھر چیٹ رومز کو بھیجے جانے والے پیغامات، معلومات یا پھر فائلوں کی جانچ پڑتال نہیں کرتا۔ فورم یا پھر چیٹ رومز کو استعمال کرتے ہوئے۔
• دیگر استعمال کنندگان کے فورم کے شعبوں چیٹ رومز اور دیگر مکالماتی شعبوں کے استعمال کرنے یا پھر حسب ضرورت استعمال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا سکتی۔
• ارتکاب جرم ،قانونی نظریے سے تعاقب میں لانے والے یا پھر قومی یا بین الاقوامی سطح پر قابل نافذ قوانین کے خلاف کسی ماحول کے پیدا کرنے یا اس کے اکسانے، غیر قانونی،دھمکی آمیز، حقارت،غلیظ زبان یا الزام تراشی سے بھرپور مواد،ہتک،سخت مزاجی،پورنوگرافی، غیر آرام دہ یا پھر غیر اخلاقی معلومات نہ ہی بذریعہ ڈاک بھیجی جا سکتی ہیں اور نہ ہی آگے پہنچانی جا سکتی ہیں۔
• دیگر استعمال کندگان کے خفیہ حقوق یا پھر نشریاتی حقوق کو کچلنے یا پھر جملہ حقوق،تجارتی برانڈ پر مبنی حقوق یا دیگر ملکیت کے حقوق کی طرف سے تحفظاتی لوازمات کی پابندی کرنے والوں سمیت مالک یا پھر حقوق کی پاسداری کرنے والے سے قبل اجازت کی طلبی نہ کرنے،دوسروں کے حقوق کی پامالی کرنے والی یا اس کے متضاد کسی قسم کی معلومات،سوفٹ ویئر یا پھر کسی مواد کو بذریعہ ڈاک نہ ہی بھیج سکتا ہے اورنہ ہی آگے پہنچا سکتا ہے۔
وائرس یا کوئی دیگر نقصان دہ عنصر پر مبنی مواد سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات،سوفٹ ویئر یا پھر کوئی دوسرے لوازمات نہ تو پوسٹ کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی آگے پہنچا ئے جاسکتے ہیں۔
تجارتی مقصد کے حامل یا تشہیر پر مبنی کسی بھی قسم کی معلومات،سوفٹ ویئر یا پھر دیگر لوازمات پوسٹ کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی انھیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
9 ۔ ٹی ۔آر۔ٹی کے فورم پر مبنی شعبوں، چیٹ روم اور دیگر مکالماتی شعبوں کا مشاہدہ کرنے کی پابندی نہیں ہے۔ یہ بھی قبول کیا گیا ہے کہ ان شعبوں کا استعمال ٹی آر ٹی کے مشاہدے کے بغیر بھی کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ٹی آرٹی مذکورہ بالا شرائط مکمل طور پر یا پھر جزوی طور پر غیر مناسب فیصلہ دینے کی حامل ہر طرح کی معلومات اور لوازمات کو تبدیل کرنے، نشر کرنے سے منع کرنے یا پھر نشریات سے ختم کرنے کے حق سمیت کسی بھی قسم کے قانونی تعاقب یا دفتری امور کے لیے سرکاری طور پر طلب کردہ ہر قسم کی معلومات کی وضاحت کے حق کا مجاز ہے۔
10 ۔ ٹی آر ٹی کسی بھی قسم کے حالات میں ٹی آر ٹی کی ویب سائٹ یا ٹی آر ٹی ورلڈ زبانو ں کے پورٹل میں جگہ پانے والے مواد کے استعمال کردہ یا پھر استعمال نہ کیے جانے والے ممکنہ ذرائع سے براہ راست سبب یا پھر اتفاقیہ نقصان کا ذمہ دارنہیں ہے ۔ استعمال کنندگان کے کسی بھی نوعیت کے استعمال کنندہ کی ہتک، حقارت پر مبنی مواد یا پھر قانونی نہ ہونے والے رویئے کے باعث ٹی آرٹی کو ذمہ دارنہ ٹھہرانا قبولیت کے زمرے میں آتا ہے۔
11 ۔ ٹی آر ٹی اپنے شعبوں،چیٹ رومز اور دیگر مکالماتی شعبوں میں کسی بھی وقت قبل از وقت تنبیہ کیے بغیر اکسیس کو ممنوع قرار دے سکتا ہے۔ استعمال کنندگان کے شعبوں کو استعمال کرنے سے یہ خاصیت قبولیت کے طور پر لی جائی گی۔
12 ۔ ٹی آر ٹی ویب سائٹ پر زبانوں کے پورٹل پر اکسیس بحال کرنے کے لیے استعمال کنندگان سے اندراج کروانے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ اندراجی امور کے ایک حصے کے طور پر ہر طرح کی معلومات کو خفیہ اصولوں کے دائرہ عمل میں ٹی آر ٹی کی جانب سے جمع کرتے ہوئے خفیہ رکھا جائے گا اور استعمال کیا جائے گا۔
استعمال کنندگان کا ٹی آر ٹی کی ویب سائٹ اور ٹی آرٹی ورلڈ کی زبانوں کے پورٹل کو استعمال کرنا خفیہ اصولوں کو تسلیم کرنے کے معنوں میں آتا ہے۔ ان کے مطابق
فورم کے شعبہ جات ،چیٹ رومز اور دیگر مکالماتی شعبوں کے استعمال میں مندرجہ بالا آٹھویں شق موجود مدیں قابلِ قبول ہیں۔
استعمال کنندگان کے ٹی آر ٹی میں اکاونٹس:
کوئی بھی استعمال کنندہ کے فورم کے شعبوں ،چیٹ رومز یا دیگر مکالماتی شعبوں عام معمول کو خراب کرنے یا پھر دیگر استعمال کنندگان کو پریشان کرنے کے مقصد سے ایک سے زائد لاگ ان کے کھولنے کی نشاندہی کی صورت میں استعمال کنندہ کے ٹی آر ٹی کے تمام اکونٹس بند کیے جا سکتے ہیں۔
استعمال کنندگان کی جانب سے کھولے جانے والے تمام اکاونٹس کو استعمال کنندگان منظم طریقے سےاکسیس بحال کرنے کے لیے ایک معتبر ای میل ایڈریس کے ذریعے کھولنے پر مجبور ہیں۔ دیگر افراد کے ای میل ایڈریس یا عارضی ای میل ایڈریس سے کیے جانے والے اندراج کو قبل از وقت خبردار کیے بغیر بند کیا جا سکتا ہے۔
کسی بھی استعمال کنندہ کے ایکٹیف نہ ہونے والے ای میل ایڈریس کو استعمال کرنے کا ثبوت ملنے کی صورت میں استعمال کنندہ سے مذکورہ ای میل ایڈریس کو اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔
ٹی آڑ ٹی کسی بھی استعمال کنندہ کے ایک سے زائد ٹی آر ٹی اکاونٹس کے استعمال کو خفیہ رکھنے کے مقصد سے پروکسی آئی پی کے استعمال کرنے یا پھر کسی غیر ملکی استعمال کنندہ کے اپنے آپ کو کسی ترک استعمال کنندہ کے طور پر رکھانے یا پھر ٹی آر ٹی کی جانب سے فراہم کردہ خدمات میں سے کسی ایک کو بھی خراب کرنے کا ثبوت ملنے کی صورت میں استعمال کنندہ کا اکاونٹ بند کرنے کا مجاز ہو گا۔
سیکیورٹی:
استعمال کنندگان اپنی حفاظت کے لیے فورم کے شعبہ جات،چیٹ رومز یا دیگر مکالماتی شعبوں کو استعمال کرتے وقت اپنے یا پھر کسی تیسرے شخص کے ذاتی ٹیلیفون نمبر،ای میل ایڈریس، رہائشی پتہ وغیرہ جیسی معلومات کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قانونی شرائط
trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز پر کسی بھی قسم کے متن ، ویڈیو، پروگرام اور آڈیو سمیت تحریف شدہ یا پھر غیر قانونی مواد کا نہ تو تبادلہ کیا جا سکتا ہے نہ ہی کسی دوسرے کو بھیجا جا سکتا ہے۔
trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کو استعمال کرتے ہوئے کوئی غیر قانونی حرکت یا کام کرنا یا دوسروں کو اس پر مائل کرنے کی شکل میں اس سے متعارف کروانا ممنوع ہے۔
trt.net.tr اور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کے فورم ، چیٹ روم اور دیگر مشترکہ سرگرمیوں کی سائٹز کو ان کے استعمال کرنے والوں کی طرف سے بھیجے جانے والے مواد کاحقیقی ہونا ضروری ہے۔بھیجے جانے والے مندرجات کے لئے ضروری ہے کہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اور اسی طرح علاقائی و صوبائی سطح پر قابل استعمال حق اشاعت اور ٹریڈ مارک کے قوانین کے برعکس نہ ہوں۔
اگر آپ بارہ سال سے کم عمر ہیں
اگر آپ بارہ سال سے کم عمر ہیں تو trt.net.trاور TRTVOTWORLD.COM لینگویج پورٹلز کے فورم ، میٹنگ رومز اور دیگر سرگرمیوں کی سائٹز کو استعمال کرنے کے لئے والدین سے اجازت لیں۔
ان سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے یا دیگرافراد کے بارے میں ، اپنے سکول ، ٹیلی فون نمبر ، گھر کے ایڈریس یا پھر شخصی معلومات کو ہر گز ظاہر نہ کریں۔
13 ۔ مندرجہ بالا 12 ویں شق میں دیئے گئے رازداری کے قوانین کی پابندی نہ کرنے والے استعمال کنندگان ، فورمز، چیٹ رومز اور دیگر مشترکہ سرگرمیوں کی سائٹز تک رسائی کے رد کئے جانے سے متعلق ایک ای میل وصول کریں گے۔ ان سائٹز کو استعمال کرنے والے وارننگ کے باوجود اگر غیر قانونی طرز عمل کو جاری رکھیں گے تو یہ ان کے TRT کے ایک یا متعدد اکاؤنٹس کو بند کرنے کا سبب بنے گا۔
TRT مذکورہ سائٹز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے ان استعمال کنندگان سے متعلق سرکاری حکام، افسر بالا یا پھر سکول کی انتظامیہ کو باخبر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔