ریڈیو TRT
ریڈیو
ہمیں یہ ہمیشہ یہ شکایت رہتی ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی نے ہمارے ملک میں تاخیری سے قدم رکھا ہے۔۔لیکن ریڈیو کے اعتبار یہ صورتحال بالکل اُلٹ ہے۔ 6 مئی سن 1927 کو ترک معاشرے میں ریڈیو نے دنیا بھر کے ساتھ تقریباً بیک وقت ہی قدم رکھا تھا۔ یکم مئی 1964کو ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کے قیام کے ساتھ ریڈیو نشریات نے ایک نیا اسراع حاصل کیا۔ آج ٹی آرٹی ریڈیو 5 قومی، 5 علاقائی، 3 مقامی اور5 بین الاقوامی چینلز کے ذریعے پبلک براڈکاسٹنگ کی ذمہ داری کو غیر جانبدار اور اصولی نشریات کی مفاہمت، درست اور معیاری ترکی زبان، خبروں، معلومات، تعلیمی، ثقافتی، تفریحی مواد اور موسیقی کے ساتھ ملک کے گوشے گوشے میں معاشرے کے ہر طبقے تک اپنی آواز کو پہنچاتے ہوئے نبھا رہا ہے۔
ٹی آرٹی ریڈیو 1: تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں سمیت خبروں کے ساتھ معلومات سے آگاہی حاصل کرنے کے خواہاں ہر کس کا چینل ہے۔۔علوم، فنون، تھیٹر، کھیل، ماحولیات، اقتصادیات ، میگزین ۔۔۔زندگی سے تعلق رکھنے والا ہر طرح کا مواد۔۔ سچی، غیر جانبدار اور بر وقت خبروں ۔۔۔ترکی کے چپے چپے میں، سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں۔۔۔ٹی آرٹی ریڈیو1 سن 1927 سے آج تک۔۔ آپ کے ریڈیو کی صدا ہے۔۔
ٹی آرٹیایف ایم: یہ چینل آپ کا ہم راز، دوست اور ہمراہی ہے۔۔براہ راست اور متحرک نشریات کی مفاہمت، ٹاپ لسٹ نغمے اور آپ کی فرمائش اس چینل کا حصہ ہیں۔۔ ترکی کے ہر گوشے میں، بذریعہ سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ دنیا بھر میں ٹی آرٹیایف ایم ، دُوریوں کو نزدیکیوں میں بدلنے والا ایک چینل ہے۔
ٹی آرٹی ریڈیو 3 : ایلوسپریسلے سے لیکر جوان بائز تک، فرینک سیناترا سے لیکر چائے کووسکی تک، موزات سے سارا واگہان تک کے مایہ ناز فنکاروں کے منتخب فن پاروں ۔۔۔ کلاسیکی اور ماڈرن موسیقی کا امتزاج۔۔ ٹی آرٹی3 ترکی بھر میں سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹی نامے (نغمے): ٹی آرٹی پروڈکشن پرانے اور نئے منتخب اور پیارے نغمے۔۔کورس، آپ کی فرمائش، براہ راست نشریات اور ترک کلاسیکی موسیقی کے منفرد شہکار۔۔۔ ترکی بھر میں سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹیتُرکو: لوک گیت، غزلیں، نظمیں ، رعبائیاں۔۔ عوامی گیت، عوامی شعرا ء و غیر پیشہ ور گروپوں کے فن پارے ۔۔اُستاد سے شاگرد تک کے ثقافتی ورثے۔۔۔ترکی بھر میں سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹیمملکتم (میرا وطن) ایف ایم: زندگی کی خوبصورت یادیں، ہجرت ماجرا، کامیابی کے افسانے، ملکی اقدار، دنیا کے چاروں گوشوں کے انسانوں کی مشابہت اور موسیقی کی دھنیں۔۔ نوجوانوں اور نوجوانی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے والے انسانوں کے لیے موسیقی اور گپ شپ، ٹی آرٹیمملکتمایف ایم پر۔۔۔ ٹی آرٹیمملکتمایف ایم بذریعہ انٹرنیٹ، سیٹلائٹ اور کیبل پر دوران ِ ہفتہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے سے شام 6 بجے تک آپ کے سنگ۔۔ اگر آپ اپنے پسندیدہ گیتو ں کو سننے، چاہنے والوں کو ارمان کرنے یا پھر اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کرنے کے خواہاں ہیں تو ترکی کی زندہ دل صدا ،ٹی آرٹیمملکتمایف ایم کی ویبسائٹ آپ کی منتظر ہو گی۔
ٹی آرٹی ۔ صدائے ترکی: غیر ملکیوں اور ہم نسلوں کے لیے مسلسل نشریات کا اجراء ۔۔ مختلف نواع کے داخلی و خارجی معاملات پر ترکی کے نظریات کا عکاس، ہمارے ملک کو متعارف کرانے ولا صدائے ترکی(TSR )37 زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔
ٹی آرٹیانطالیہ ریڈیو: سن 1962 سے ابتک۔۔۔ بحیرہ روم کے رنگوں کی جنبش، موسیقی، ثقافت اور رسم و رواج کی صدا ۔۔۔دوران ِ ہفتہ 10 تا 12 بجے تک، اختتام الاہفتہ10 تا 12.30بجے تک علاقائی نشریات کے ساتھ بحیرہ روم کے علاقے میں، ایک بجے سے لیکر ایک گھنٹے تک ٹی آرٹیتُرکو چینل کے ذریعے ترکی اور دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹیچُوکوروا ریڈیو: سن 1968 سے آج تک۔۔۔ طوروس پہاڑی سلسلو ں کی مہک، زندگی، علاقائی اقدار کی صدا۔۔۔دوران ِ ہفتہ 10 تا 12 بجے تک، اختتام الاہفتہ10 تا 12.30بجے تک علاقائی نشریات کے ساتھ چُوکوروا میں ، 4 بجے سے لیکر ایک گھنٹے تک ٹی آرٹیتُرکو چینل کے ذریعے ترکی اور دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹیگاپ دیار بکر ریڈیو: سن 1964 سے ابتک۔۔جنوب مشرقی اناطولیہ کی ثقافت، عوامی حکایات کی صدا۔۔دوران ِ ہفتہ 10 تا 12 بجے تک، اختتام الاہفتہ10 تا 12.30بجے تک علاقائی نشریات کے ساتھ جنوبی اناطولیہ میں، 3 بجے سے لیکر ایک گھنٹے تک ٹی آرٹیتُرکو چینل کے ذریعے ترکی اور دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹیترابزون ریڈیو: سن 1968 سے ابتک۔۔ہرے اور نیلے رنگ کا حسین امتزاج، جستی ملبوسات، سارنگی کے ساتھ بحیرہ اسود کی صدا۔۔دوران ِ ہفتہ 10 تا 12 بجے تک، اختتام الاہفتہ10 تا 12.30بجے تک علاقائی نشریات کے ساتھ بحیرہ اسود کے علاقے میں ، 2 بجے سے لیکر ایک گھنٹے تک ٹی آرٹیتُرکو چینل کے ذریعے ترکی اور دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹیارضِرُوم ریڈیو: سن 1960 سے ابتک۔۔۔لوک گیتو ں اور عوامی حکایات کے ساتھ مشرقی اناطولیہ کی صدا۔۔دوران ِ ہفتہ 10 تا 12 بجے تک، اختتام الاہفتہ10 تا 12.30بجے تک علاقائی نشریات کے ساتھ مشرقی اناطولیہ میں ،شام5 بجے سے لیکر ایک گھنٹے تک ٹی آرٹیتُرکو چینل کے ذریعے ترکی اور دنیا بھر میں۔۔۔
ٹی آرٹیکینٹ ریڈیو انقرہ: شہر کے بارے میں ہرطرح کی معلومات۔۔۔شہر سے با خبر ہونے کے لیے اس شہر کی روش میں بہیں۔۔۔ٹی آرٹیکینٹ ریڈیو انقرہ ایف ایم 105.6فریکونسی پر انقرہ کی صدا۔
ٹی آرٹیکینٹ ریڈیو استنبول: شہر کے بارے میں ہرطرح کی معلومات۔۔۔شہر سے با خبر ہونے کے لیے اس شہر کی روش میں بہیں۔۔۔ٹی آرٹیکینٹ ریڈیو انقرہ ایف ایم 105.6فریکونسی پر استنبول کی صدا۔
ٹی آرٹیکینٹ ریڈیو ازمیر: شہر کے بارے میں ہرطرح کی معلومات۔۔۔شہر سے با خبر ہونے کے لیے اس شہر کی روش میں بہیں۔۔۔ٹی آرٹیکینٹ ریڈیو انقرہ ایف ایم 105.6فریکونسی پر ازمیرکی صدا۔
ٹی آرٹی ریڈیو کُردی: یہ ریڈیو ہمارے وطن کی یکجہتی و اتحاد میں خدمات پیش کرنے کا مقصد رکھنے والا، جدید خطوط پر استوار نشریات کے ساتھ ہر عمر کے سامعین کے لیے کُردی زبان میں نشریات پیش کرتا ہے۔ یکم مئی سن 2009 سے نشریاتی دور کا آغاز کرنے والا یہ ریڈیو چینل اپنی صدا کو جنوب مشرقی اناطولیہ تک پہنچاتا ہے۔ یہ علاقائی عوام اور مملکت کے درمیان تعلق کو تقویت دینے میں برسرِ پیکار ہے تو ترکی کے عالمی تعلقات میں بھی مثبت اثرات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
ٹی آرٹی ریڈیو خبر: ملک کے ہر طبقے کے لیے خبریں، خبروں پر مبنی پروگرام، موسم و شاہراہوں کی صورتحال ، ثقافت و فنونی سرگرمیاں اس چینل پر پیش کی جاتی ہیں۔ عوام کے لیے با وثوق ، سچی، غیر جانبدار اور تازہ خبروں کا ایڈرس یہی ہے۔