نیٹو نے ہاں کر دی تو پولینڈ جوہری اسلحہ نصب کرے گا: پولش صدر

دودا نے کہا کہ  پولینڈ اور امریکہ کے درمیان جوہری اسلحے کی تقسیم پر کافی عرصے سے بحث جاری ہے ،نیٹواگر اپنی مشرقی شاخ کو مضبوط بنانے کےلیے اجازت دے گا تو ہم اپنی سرزمین پر جوہری اسلحے کی تنصیب کے لیے تیار ہیں

2130851
نیٹو نے ہاں کر دی تو پولینڈ جوہری اسلحہ نصب کرے گا: پولش صدر

پولینڈ نے  اپنی سر زمین پر جوہری  اسلحے کی تنصیب کی حمایت کر دی ہے۔

 پولش صدر اندرے دودا نے  فاکٹ اخبار سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔

 دودا نے کہا کہ  روس نے مغربی حصے میں واقع علاقے کالینین گراد میں فوج کی بھاری نفری متعین کی  ہے جبکہ بیلاروس میں بھی  جوہری اسلحہ  پہنچا دیا ہے۔

 دودا نے کہا کہ  پولینڈ اور امریکہ کے درمیان جوہری اسلحے کی تقسیم پر کافی عرصے سے بحث جاری ہے ،نیٹواگر اپنی مشرقی شاخ کو مضبوط بنانے کےلیے اجازت دے گا تو ہم اپنی سرزمین پر جوہری اسلحے کی تنصیب کے لیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں