امریکہ کی طرف سے یوکرین کو 61 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اپنے ملک کے لیے 61 بلین ڈالر کی امداد کی منظوری پر اپنے جائزے پیش کیے

2130670
امریکہ کی طرف سے یوکرین کو 61 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے ان کے ملک کے لیے 61 بلین ڈالر کی امداد کی منظوری یوکرینی عوام کی جانوں کے تحفظ کرنے  کا مفہوم رکھتی  ہے۔

سوشل میڈیا ایکس  پر اپنے ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اپنے ملک کے لیے 61 بلین ڈالر کی امداد کی منظوری پر اپنے جائزے پیش کیے۔

مذکورہ  فیصلے کا  ایک طویل عرصے سے اس فیصلے کا منتظر ہونے پر توجہ دلاتے ہوئے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ اس امداد کا فائدہ فرنٹ لائن  پر لڑنے والے یوکرینی فوجیوں اور وہاں کے رہائشیوں کو پہنچے گا۔

زیلنسکی نے کہا، "میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے پیکج کی حمایت کی۔ یہ زندگیوں  کے تحفظ  کے حوالے سے ایک حل ہے۔"

انہوں نے  توقع ظاہر کی ہے  کہ ایوان نمائندگان کے منظور کردہ بل کو امریکی سینیٹ میں جلد ہی  پاس کرتے ہوئے  امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیاجائے گا، " روس کے کسی ملبے  کے ڈھیر میں بدلنے  کے درپے   ہم اپنے ملک، اس کی آزادی، اس  کے عوا م سے  ہر طرح کے تعاون کے مشکور و ممنون  ہیں۔"

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم  اس امداد کو روس کو شکست دینے کے لیے بروئے کار لائیں گے۔

خیال رہے کہ  امریکی ایوان نمائندگان نے کل کے اجلاس میں  یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کو 95 بلین ڈالر کی امداد فراہم کرنے اور روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے فائدے کے لیے استعمال کرنے سے متعلق بل کی  منظور ی دے دی تھی۔



متعللقہ خبریں