یوکرین کے 50 ڈراونز پر مشتمل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، روس

گزشتہ رات کیف حکومت کی روسی فیڈریشن کی سرزمین پر اہداف کے خلاف ہوائی جہاز کی قسم کے ڈراونز استعمال کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کی کوششوں کا سد باب کر لیا گیا ہے

2130137
یوکرین کے 50 ڈراونز پر مشتمل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، روس

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین نے رات بھر 50 ڈراونز کے ساتھ روسی سرزمین پر حملہ کیا۔

حملوں کے حوالے سے وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "گزشتہ رات کیف حکومت کی روسی فیڈریشن کی سرزمین پر اہداف کے خلاف ہوائی جہاز کی قسم کے ڈراونز استعمال کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کی کوششوں کا سد باب کر لیا گیا ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فضائی دفاعی میزائل سسٹم نے 50 ڈراونز کو تباہ کر دیا، جن میں سے 26 بیلگوروڈ، 10 برائنسک، 8 کرسک اور 2 تولا علاقوں میں تباہ کر دیے گئے۔



متعللقہ خبریں