پیراس، ایک اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر دھماکے سے 3 افراد لقمہ اجل

پیرس کے 11 ویں علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی 7ویں منزلکے فلیٹ میں  کسی نامعلوم وجہ سے دھماکہ  ہوا

2125940
پیراس، ایک اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر دھماکے سے 3 افراد لقمہ اجل

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Le Parisien اخبار کے مطابق پیرس کے 11 ویں علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی 7ویں منزلکے فلیٹ میں  کسی نامعلوم وجہ سے دھماکہ  ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سے بچنے کی کوشش کرنے والے شخص نےگھبرا ہٹ میں نیچے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے فائر فائٹرز کی مداخلت سے آگ پر قابو پالیا گیا، جس اپارٹمنٹ میں دھماکا ہوا وہاں سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں