اٹلی نے وینس میں داخلے کی اُجرت وصول کرنا شروع کر دی

اٹلی نے، ' وینس' کی ایک روزہ  سیر کے لئے آنے والوں سے شہر میں داخلے کی اُجرت وصول کرنا شروع کر دی

2125341
اٹلی نے وینس میں داخلے کی اُجرت وصول کرنا شروع کر دی

اٹلی نے، اپنے مشہور سیاحتی شہر' وینس' کی ایک روزہ  سیر کے لئے آنے والوں سے شہر میں داخلے کی اُجرت وصول کرنا شروع کر دی ہے۔

وینس کے بلدیہ میئر لوئیگی بروگنارو نے کہا ہے کہ بلدیہ اسمبلی کے فیصلے کی رُو سے رواں مہینے سے ہم شہر میں داخلے کی اُجرت وصول کرنا شروع کر دیں گے۔

بروگنارو نے دارالحکومت روم میں غیر ملکی پریس سوسائٹی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اطلاق تجرباتی بنیادوں پر اور سیاحوں کا زور توڑنے کے لئے شروع کیا گیا ہے لیکن یہ حکمت عملی شہر کو سیاحوں کے لئے بند کرنے کا مفہوم نہیں رکھتی۔

بروگنارو نے کہا ہے کہ "دنیا کے اہم ترین تاریخی مراکز کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے"۔ 25 اپریل کو پہلی دفعہ صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک  ایک روزہ سیاحت کے لئے شہر میں داخل ہونے والے سیاحوں سے اُجرت وصول کی جائے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں شہر کا تحفظ کرنا ہے"۔

واضح رہے کہ شہر میں داخلے کی فی کس اجرت 5 یورو ہو گی اور 14 سالہ  بچے اُجرت سے معاف رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وینس بلدیہ کی حدود میں واقع ہوٹلوں میں قیام کرنے والے سیاح بھی اُجرت سے معاف رکھے جائیں گے۔

دیکھ بھال کے محتاج افراد، کھیلوں کے مقابلوں میں شامل افراد، ہائی اسکول کے طالبعلموں، سکیورٹی فورسز اور فائر بریگیڈ  کی ٹیموں سے بھی اُجرت نہیں لی جائے گی۔



متعللقہ خبریں