پولینڈ میں آندھی سے پیش آنے والے حادثات میں 5 افراد لقمہ اجل

زکوپین شہر میں ایک کار پر درخت گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے

2123782
پولینڈ میں آندھی سے پیش آنے والے حادثات میں 5 افراد لقمہ اجل

پولینڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی سے  درخت گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی اخبار گارڈین کی خبر کے مطابق گزشتہ روز زکوپین اور ربکا زدروج شہروں میں تیز آندھی سے  3  مختلف حادثات پیش آئے۔

فائر بریگیڈ عملے کے حکام نے بتایا  ہے کہ ربکا زدروج شہر میں  درخت  گرنے سے 2 خواتین اور 1 بچہ  دم توڑ گئے۔

حکام نے بتایا کہ زکوپین شہر میں ایک کار پر درخت گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب حکام نے عوام آندھی سے  خبردار کیا اور تاترا نیشنل پارک کی پہاڑی سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

فائر فائٹرز نے سڑکوں کو  بند کرنے والے  درختوں کو ہٹانے اور  گھروں  کو نقصان پہنچنے والے  لوگوں کی مدد کے لیے  140 مقامات پر امدادی ہاتھ بٹایا۔



متعللقہ خبریں