ہم ماسکو حملے میں ملوث تمام مجرمین کو تلاش کر کے رہیں گے، پوتن

دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ روسی وزارت داخلہ کے اجلاس میں اپنی تقریر میں پوتن نے 22 مارچ کو ماسکو میں کنسرٹ ہال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے بیان دیا

2123898
ہم ماسکو حملے میں ملوث تمام مجرمین کو تلاش کر کے رہیں گے، پوتن

 

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ہم ماسکو میں دہشت گرد حملے کے تمام مجرموں اور اس جرم سے فائدہ اٹھانے والوں کو تلاش کر کے رہیں گے۔

دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ روسی وزارت داخلہ کے اجلاس میں اپنی تقریر میں پوتن نے 22 مارچ کو ماسکو میں کنسرٹ ہال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے بیان دیا۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روس میں غیر قانونی امیگریشن کا مسئلہ اہم ہے، پوتن نے کہا:"وہ گروہ جو اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں، بعض اوقات ہم حقیقی مجرمانہ تنظیموں کا بھی سامنا کرتے ہیں، ان کا اکثر سرحد پار ڈھانچہ ہوتا ہے اور وہ غیر ملکی خفیہ سروس  کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردانہ حملے کو روس میں مختلف نسلی گروہوں سے منسوب نہیں کرنا چاہیے پوتن نے کہا، " نسلی اختلاف، زینو فوبیا، اسلامو فوبیا  جیسی چیزوں کو ہوا دینے کے لیے  ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کو آلہ کار بنانا ناقابل قبول ہے۔

پوٹن نے کہا کہ تمام مجرموں بشمول حملہ آوروں کو پکڑا جانا چاہیے اور کہا، "ہمارے لیے اس میں ملوث تمام حلقوں کا تعین کرنا لازمی ہے ، جن میں مجرم اور اس جرم سے فائدہ اٹھانے والے دونوں شامل ہیں۔ ہم انہیں ضرور تلاش کریں گے۔



متعللقہ خبریں