" ماسکو حملہ"137 ہلاکتیں،11 ملزمان حراست میں

ماسکو میں کروکس بلدیہ کی عمارت میں گزشتہ جمعے کے روز ہوئے دہشتگردانہ حملے میں  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 137 ہو گئی ہے جبکہ حملے  میں ملوث  11 مشتبہ افراد میں سے چار کو  ماسکو کی ایک عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا

2119594
" ماسکو حملہ"137 ہلاکتیں،11 ملزمان حراست میں

روسی دارالحکومت ماسکو میں کروکس بلدیہ کی عمارت میں گزشتہ جمعے کے روز ہوئے دہشتگردانہ حملے میں  ہلاک ہونے والوں کی تعداد 137 ہو گئی ہے ۔

 روسی تحقیقاتی کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے ۔

 کمیٹی  کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ  جائے واقعہ پر تفتیشی عمل جاری ہے جبکہ اب تک 62 نعشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔

 اس دوران  اس حملے  میں ملوث  11 مشتبہ افراد میں سے چار کو  ماسکو کی ایک عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

  تاجک نژاد  ملزمان  دلیر جان مرزائیف،سعدی اکرم مراد علی رجب  علی زادہ ، فریدونی شمس الدین اور محمد صابر فائزوف  کو 22 مئی تک جیل میں رکھنے کا حکم سنایا گیا ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ  فائزوف کو وہیل چیئر پر عدالت سے لے جایا گیا جبکہ باقی تین ملزمان کے چہروں پر بھی سوجن اور مار کے نشان موجود تھے۔



متعللقہ خبریں