روس، دہشت گرد گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

2119191
روس، دہشت گرد گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

روسی دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال پر کل شام ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں115 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ماسکو میں کروکس سٹی ہال کے کنسرٹ ہال میں شام کے اوقات میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا  ہےکہ دہشت گردانہ حملے میں115 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین  یہ سانحہ  پیش آنے والے  مقام پر  تحقیقات کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ " دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 115 افراد کی  ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔  بدقسمتی سے اس  تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔"

دو مشتبہ شخص برائنسک کے قریب ایک گاڑی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

گاڑی سے ایک ہینڈگن، اسالٹ رائفل میگزین اور پاسپورٹ ملے ہیں۔ روسی انٹیلی جنس سروس (ایف ایس بی) نے 11 افراد کو حراست میں لیا جن میں سے 4 دہشت گرد تھے۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ماسکو میں گزشتہ رات خودکار ہتھیاروں سے لیس پانچ حملہ آور کنسرٹ ہال میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ایک دھماکے  سے عمارت میں آگ لگ گئی، کمپلیکس کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ جل گیا اور اس کی چھت گر گئی۔

بھاری تعداد میں ایمبولینسوں اور روسی خصوصی ٹیموں کو جائے وقوعہ  بھیجا گیا ۔

ماسکو سمیت بعض شہروں میں حفاظتی اقدامات میں  سختی لائی گئی ہے تو ماسکو میں  ایک ہفتے کے لیے تمام تر عوامی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں