یورپ کے پہلے سیاہ فام وزیراعظم وان گیتھنگ بن گئے

ویلش پارلیمان میں 60 نشستیں ہیں، وزیراعظم کے امیدواروں کے لیے 51 ووٹ ڈالے گئے جبکہ گیتھنگ کو 27، ڈیوس کو 13 اور اے پی ایورورتھ کو 11 ووٹ ملے۔

2118381
یورپ کے پہلے سیاہ فام وزیراعظم وان گیتھنگ بن گئے

ویلش لیبر پارٹی کے رہنما وان گیتھنگ پارلیمان میں  رائے دہی کے ساتھ ویلز کے علاقائی وزیر اعظم منتخب ہوئے جو کہ  یورپ میں افریقی نژاد پہلے رہنما بن گئے ہیں۔

وان گیتھنگ جو 16 مارچ کو پارٹی رہنما اور وزیر اعظم مارک ڈریک فورڈ کے استعفیٰ کے بعد پارٹی لیڈر منتخب ہوئے تھے انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے پلیڈ کیمرو  پارٹی کے رہنما  ر  اے پی  آئیو رورتھ  اور ویلش کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اینڈریو ڈیوس سے مقابلہ کیا۔

ویلش پارلیمان میں 60 نشستیں ہیں، وزیراعظم کے امیدواروں کے لیے 51 ووٹ ڈالے گئے جبکہ گیتھنگ کو 27، ڈیوس کو 13 اور اے پی ایورورتھ کو 11 ووٹ ملے۔

اس نتیجے  میں  گیتھنگ ملک کے نئے  اور یورپ  کے پہلے  افریقی نژاد  وزیر اعظم بن گئے۔

گیتھنگ نے رائے دہی  کے بعد اپنی تقریر کا آغاز ویلش میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وزیر اعظم منتخب ہونا اور یورپ میں افریقی نژاد پہلا وزیر اعظم بننا ا ن کے لیے  فخر اور ذمہ داری کا باعث بنا۔

گیتھنگ نے اپنی تقریر کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ وہ ویلز کو ایک ایسا ملک بنانے کے لیے کام کریں گے جو امید اور مواقع فراہم کرتا ہے۔

زیمبیا میں 1974 میں ایک ویلش والد اور زیمبیا کی والدہ کے ہاں پیدا ہوئے گیتھنگ کا خاندان 1976 میں انگلستان چلا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں