روسی صدر 5 ویں بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے

ابتدائی نتائج کے مطابق، پوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں

2116624
روسی صدر 5 ویں بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔

روس میں صدارتی انتخاب کیلئے  رائے دہی کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے۔

روس میں صدارتی انتخاب کیلئے  رائے دہی 15سے17مارچ تک جاری رہی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ  پولنگ اسٹیشنزبند ہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا۔

روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور دونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیا میں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔

روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق، پوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ پوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں