یونان، ایک تارک وطن پر جسمانی تشدد کے الزام میں 4 پولیس اہلکار زیر حراست

تارک وطن کو لگنے والی ضربوں سے اس کی پسلی ٹوٹ گئی

2116242
یونان، ایک تارک وطن پر جسمانی تشدد کے الزام میں 4 پولیس اہلکار زیر حراست

یونانی دارالحکومت ایتھنز کے قریب واقع امیگڈالیزا میں تارکین وطن کے مرکز میں کام کرنے والے چار سرحدی  پولیس اہلکاروں کو ایک تارک وطن  پرجسمانی تشدد  کرنے  کے جواز  میں  حراست میں لیا گیا۔

شہری تحفظ کی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شکایت پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی  ہےکہ 4  سرحدی  پولیس اہلکاروں نے مذکورہ  مرکز میں مقیم ایک تارک وطن کو زدوکوب کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تارک وطن کو لگنے والی ضربوں سے اس کی پسلی ٹوٹ گئی تھی،  پولیس  اہلکاروں کو  متعلقہ پراسیکیوٹر کے دفتر  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ  پولیس اہلکاروں  پر جسمانی تشدد کا الزام تھا جبکہ  تارک وطن کا ہسپتال میں علاج معالجہ  جاری ہے۔



متعللقہ خبریں