یوکرین کے مختلف علاقوں پرروسی میزائل حملے،متعدد افراد ہلاک

یوکرینی وزیر داخلہ نے بتایا کہ روسی فوج نے رات کے وقت سومی قصبے میں ایک 5 منزلہ  رہائشی  عمارت  کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں تقریباً 15  گھر تباہ ہو گئے، امدادی ٹیموں نے 10 افراد کو بچا لیا، کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ  3 افراد لاپتہ ہیں

2114919
یوکرین کے مختلف علاقوں پرروسی میزائل حملے،متعدد افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے مختلف علاقوں پر روس کے میزائل حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے 3 شہروں میں  رہائشی  عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کلیمینکو نے بتایا کہ رات کے وقت روس کے دونیٹسک علاقے میں میرنوگراڈ شہر پر میزائل حملے کے نتیجے میں 5 منزلہ عمارت جزوی طور پر تباہ ہو گئی۔

 انہوں نے بتایا کہ امدادی  ٹیموں نے حملے کے نتیجے میں ملبے تلے دبے 2 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک بچے سمیت 6 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ  4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کلیمینکو نے بتایا کہ روسی فوج نے رات کے وقت سومی قصبے میں ایک 5 منزلہ  رہائشی  عمارت  کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں تقریباً 15  گھر تباہ ہو گئے، امدادی ٹیموں نے 10 افراد کو بچا لیا، کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ  3 افراد  لاپتہ ہیں۔

روس کے شہر کری ووئے روگ  کی  ایک   رہائشی عمارت پر میزائل حملے کے نتیجے میں 4 افراد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے کلیمینکو نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ یوکرین نے ڈرونز سے روسی علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے ان حملوں کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ

کیف حکومت کی طرف سے روسی سرزمین پر ڈرونز استعمال کرتے ہوئے حملہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا د یا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے  کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے کل 58 ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا جن میں سے 11  بیلگوروڈ کے علاقے میں، 8 بریانسک کے علاقے میں، 29 وورونیش کے علاقے میں جبکہ  8 کُرسک میں تباہ ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں