ہم، "یوتھینیزیا" قانونی بِل کی منظوری کے لئے کوششیں کریں گے: ماکرون

ہم، مرنے کے خواہش مند بالغ افراد کو "مرنے میں مدد دینے" کے قانونی بِل کی منظوری کے لئے کوششیں کریں گے: صدر امانوئیل ماکرون

2113767
ہم، "یوتھینیزیا" قانونی بِل کی منظوری کے لئے کوششیں کریں گے: ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ ہم مرنے کے خواہش مند بالغ افراد کو "مرنے میں مدد دینے" کے قانونی بِل کی منظوری کے لئے کوششیں کریں گے۔

'لا کوریکس' اور 'لا لبریشن' اخبارات کے لئے انٹرویو میں ماکرون نے کہا ہے کہ ماہِ اپریل میں متوقع کابینہ اجلاس میں مذکورہ  بِل پر غور کیا جائے گا۔ آئینی تبدیلیوں کے لئے ہم نے "یوتھینیزیا" یا پھر "طے شدہ  خودکشی" جیسے الفاظ کو ترجیح نہیں دی  ان کی جگہ صورتحال کی بہترین ترجمانی کی وجہ سے "مرنے میں مدد" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔  

ماکرون نے کہا ہے کہ یہ بِل فردِ واحد کی خود ارادیت کو اور قومی اتحاد کو یقینی بنائے گا لیکن اسے 'حق' یا آزادی جیسے خصائص حاصل نہیں ہیں۔ افراد کو مرنے میں مدد دینے کے امکانات سخت اُصولوں کے تابع ہوں گے اور یہ امکانات صرف ایسے بالغ  افراد کو فراہم کئے جائیں گے جو کسی لاعلاج مرض میں مبتلا ہوں گے یا پھر دائمی نفسیاتی و جسمانی معذوری کا شکار ہوں گے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم، ہالینڈ، لکسمبرگ اور اسپین جیسے یورپی ممالک میں قانونی سطح پر 'یوتھینیزیا  'کی اجازت دی جاتی ہے اور یہ ارادی خودکشی طبّی عملے کی نگرانی میں کی جاتی ہے۔

کینیڈا، کولمبیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی ایسے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جہاں یوتھینیزیا کو قانونی حیثیت دی جا چُکی ہے۔



متعللقہ خبریں